بنگلورو،یکم جنوری (ایس او نیوز) کووڈ تکنیکی صلاح کمیٹی کی ہدایات اور محکمہ تعلیمات عامہ کی جانب سے مرتب ایس او پی کے تحت یکم جنوری 2021ء سے اسکول کالجوں کوشروع کرنے کے پیش نظر ریاستی وزیر برائے پرائمری، وسکنڈری تعلیم ایس سریش کمار نے شہر کے مختلف اسکول وکالجوں کا دورہ کرکے حفاظتی انتظامات اور تیاریوں کاجائزہ لیا۔
اس موقع پر وزیر تعلیم نے سرکاری اور نجی پی یو کالجوں اور سرکاری ہائی اسکولوں کا دورہ کرکے اسکولوں کے آغاز کے پہلے دن کلاس کے دوران کورونا کے پیش نظر احتیاطی اقدامات ودیگر قوانین کے تعلق سے جانکاری دی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ایس ایس ایل سی اور پی یو سی سال دوم کے کلاسس کی اہمیت اور انتخابات میں سخت محنت کے ساتھ زیادہ مارکس حاصل کرکے کامیابی پر توجہ دی۔
وزیر موصوف نے ملیشورم 18ویں کراس کی سرکاری پی یو کلاج مہارانی لکشمی امنی گرلز پی یو کالج،بنگلور شکشنا سوسائٹی 8واں کراس،یلہنکار سرکاری پی یو کالج سمیت شہر کے مختلف سرکاری اور امدادی اسکولوں پی یو کالجوں کا دورہ کرکے جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ طلبہ اسکول یا کال جانے کیلئے گزشتہ سال کے پاس ہی استعمال کرسکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں کالجوں میں طلبہ کو جانکاری دی جائے۔ اس دوران جنتادل (ایس) کے سابق رکن اسمبلی وائی ایس وی دتہ نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کی دہشت کے درمیان اسکول کالجوں کو شروع کرنے کا منصوبہ دوماہ تک ملتوی کیا جائے۔